ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی پی ایس پی میں شامل
کراچی(اے این این ) ایم کیو ایم پاکستان کے رکنِ سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی۔پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی ایک اور وکٹ گرادی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ندیم رازی نے پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرلی، ندیم رازی پی ایس 121 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ندیم بھائی کو پاک سرزمین پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ہمارے پاس اب تک لوگوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے، ہم آج بھی وہی بات کررہے ہیں جو پہلے دن کی تھی جب کہ لوگ ہماری سچائی کی وجہ سے پارٹی میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن کی عقل و شعور پر پردہ ہے ان کے لیے کیا کہوں، ان لوگوں کے لیے کیا کہوں جن کے لیے رسوائی لکھ دی گئی۔مصطفی کمال نے ندیم رازی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام لوگ جو انتظار کررہے ہیں انہیں بھی پی ایس پی میں آنے کی دعوت دیتا ہوں۔اس موقع پر انیس قائم خانی اور رضا ہارون سمیت دیگر مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔
مصطفی کمال