پشاور( سٹاف رپورٹر)محکمہ اعلیٰ تعلیم کے ترجمان نے سرکاری کالجوں کی نجکاری سے متعلق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اورکہا ہے کہ صوبہ کے سرکاری کالجوں کی نجکاری کانہ کوئی فیصلہ ہواہے اور نہ ہی اس قسم کی کوئی تجویز زیر غور ہے ۔ترجمان نے کالج اساتذہ کی طرف سے اخبارات میں چھپنے والے بیانات کو حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے یہ محض ایک منفی پروپیگنڈاہے جس کا مقصد سرکاری کالجوں کے اساتذہ اورطلباء میں بے چینی پیدا کرناہے۔ ترجمان کے مطابق سرکاری کالجوں میں نہ تو BOG لانے کی کوئی تجویز زیر غور ہے اورنہ نجکاری کا کوئی فیصلہ ہواہے