جمرود میں ایک شخص کا بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار
جمرود ( نمائندہ خصوصی) جمرود کے رہائشی اپنے بچون کو پولیودینے سے انکار جمرود کے رہائشی مثل خان نے جمرودمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ۔کہ جب تک حکومت میرے تباہ شدہ مکان کی قیمت ادانہیں کرتے پولیو سے بائیکاٹ جاری رہے گا۔میرا بھائی پولیو میں سپر وائزر تھا جس نے ہمارے گھر کو پولیو سنٹر کی حثیت سے حکومت کو فراہم کیا تھا جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملی تھی جبکہ چار سال پہلے نامعلوم افراد نے ہمارے گھر کو بموں سے اڑا کر تباہ کردیا گیا جس کے بعد ایف سی اور پولیٹیکل انتظامیہ نے آکر ہمارے نقصانات کی تلافی کے وعدے کیے لیکن حکومت کی طرف سے وعدوں کے باوجودابھی تک ہمیں نقصان کی تلافی نہیں کی گئی،انہوں نے کہا کہ ہم نے چوبیس لاکھ روپے میں گھر بنایا تھا جو کہ اب مکمل تباہ ہوگیا ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ انہیں اپنے گھر کی قیمت ادا کی جائے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کئے تووہ اپنے بچوں کواس وقت تک پولیو کے قطرے نہیں پلائیں گے جب تک اس کے نقصانات کا ازالہ نہیں کیا جائے۔