ڈیرہ میں ایک شخص سے اسلحہ اور منشیات برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) کینٹ پولیس نے ٹانک اڈا پر کاروائی کے د وران ایک شخص سے اسلحہ ‘ چرس اور بھنگ برآمد کرلی ‘ مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کینٹ امجد حسین نے ٹانک اڈا پر کاورائی کے د وران گمل خورد کے رہائشی شاہ بہرام ولد غلام ہاشم سے ایک پستول تیس بور و 5کاتوس ‘ 320گرام چرس اور 400گرام بھنگ برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتار کر کے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔