2018کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی، مجیب الرحمان

2018کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی، مجیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ (نامہ نگار) قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری مجیب الرحمان نے کہاہے کہ 2018کے الیکشن میں قومی وطن پارٹی پورے خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اور سکندر شیر پاؤ صوبہ کے سب سے کم عمروزیراعلیٰ کا خطاب پائیں گے گزشتہ 70سالوں سے مختلف پارٹیوں نے مختلف روپوں میں عوام کو لوٹا ہے وہ گزشتہ روز محلہ راموڑہ لوند خوڑ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب سے پی کے 27کے چیرمین شاکراللہ،شاہین تنظیم کے امتیاز احمد، محمد اسماعیل اور شاہد آفریدی نے خطاب کیااس موقع پرماسٹر فیاض خان، سر مدن،ماسٹر علی اکبر، قاسم خان اور دیگر نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنائی گئی انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں اس صوبہ کا بیڑہ غرق کردیا چپڑاسی سے لے کر گریڈ 16تک نوکریاں دیں کر لاکھوں روپے بٹوریان کے لیڈر ہر مشکل وقت میں عوام کو چھوڑ کر بھاگتے ہیں جبکہ ہمارا لیڈر آفتاب احمد خان شیرپاؤ ہر وقت عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں انہوں نے حالیہ مردم شماری میں ہیر پھیر اور صوبہ کی مردم شماری کم دکھانے پر سخت احتجاج کیا