سٹیڈیم چوک میں دن دیہاڑے رہزن شہری سے مو با ئل فون چھین کر فرار
پشاور(کرائمزرپورٹر)تھا نہ گلبر گ کے حدود سٹیڈیم چوک میں دن دیہاڑے رہزن شہری سے مو با ئل فون چھین کر فرار ، واقعات کے مطابق گزشتہ روز مد عی عدنان خان ولد عبدا لرحیم خان سکنہ سپین جما عت بڈ ھ بیر پشاور نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کوبتا یا کہ وہ کھیلنے کیلئے قیو م سٹیڈیم واقع صدر آرہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم رہزنو ں نے ان سے قیمتی مو با ئل فون چھین کر فرار ہو گئے تاہم پولیس نے رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔