ایف اے اورایف ایس سی پا س طالبات کا لج میں داخلہ نہ ملنے پر سراپا احتجا ج

ایف اے اورایف ایس سی پا س طالبات کا لج میں داخلہ نہ ملنے پر سراپا احتجا ج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شیرگڑھ(نامہ نگار) گورنمنٹ گرلزڈگری کالج لو ند خوڑ کے ایف اے اورایف ایس سی پا س طالبات کا لج ھٰذا میں داخلہ نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجا ج بن گئیں طالبات نے کا لج کے مین گیٹ کے سامنے روڈ پر زبر دست احتجا جی مظاہرہ کیا کا لج انتظامیہ کے خلا ف زبردست نعرہ بازی کی گئی طالبات اور والدین کی شکا یت پر ایم پی اے جمشید خان مہمند کا لج پہنچ گئے کالج انتظامیہ کو ڈائریکٹر یٹ سے جاری حکم نا مہ کے مطا بق طالبات کو فوری طور پر داخلہ دینے کی ہدایات جا ری کر دیئے کالج انتظامیہ محدود سیٹوں کا بہا نہ بنا کر کالج سے پا س ہونے والی طا لبات کو بی ایس میں داخلہ نہیں دے رہا ہے کالج کی پر نسپل اکثر وبیشتر کالج سے غیر حاضر رہتی ہیں کا لج کا تعلیمی نظام مکمل طور پر تبا ہ وبر باد ہو کر رہ گیاطالبات اور والدین کا الزام تفصیلات کے مطابق گور نمنٹ گرلز ڈگری کالج لو ند خوڑ کا انتظامیہ کالج ھٰذا سے ایف اے اور ایف ایس سی پا س کر نے والی طالبات کو بی ایس میں داخلہ نہیں دے رہے ہیں جس کے با عث علا قہ کے سینکڑوں طا لبات اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے سے محروم رہنے کے خدشات نے جنم لیاکالج انتظامیہ صرف ان طالبات کو داخلہ دے رہے ہیں جو با ٹنی، پو لیٹکل سائنس اوراکنا مکس میں داخلہ لینا چا ہتی ہیں جب کہ باقی ماندہ سائنس اور آرٹس دونوں گروپس کے مضامین میں داخلہ نہیں دیا جاتا ہے کا لج انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے مضامین میں داخلہ لینے کیلئے ایک بھی امیدوار طا لبہ نے درخواست نہیں دی ہے جب کہ کا لج ھٰذا میں سے ایف اے اور ایف ایس سی پا س کر نے والی طالبات روزانہ داخلہ لینے کی غرض سے کا لج کی چکر کا ٹتی ہیں اور ان کو ما یو س لو ٹنا پڑتی ہے گزشتہ روز ان طالبات نے کالج کے مین گیٹ کے سا منے روڈ پرکا لج انتظامیہ کے رویہ اور داخلہ نہ ملنے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا مشتعل طا لبات نے کا لج انتظامیہ کے رویہ اور داخلہ نہ دیئے جانے کی روش اور کے پی کے حکومت کے خلاف زبردست نعرہ با زی کی اطلاع ملنے پر پی کے 27 کے ایم پی اے جمشید خان مہمند کالج ھٰذا پہنچ گئے اور کا لج انتظامیہ کے ساتھ تفصیلی ملا قات کی اور ڈائریکٹریٹ سے جا ری شدہ چھٹی کو پڑھ کر کالج انتظامیہ کو چھٹی کے مطا بق طالبات کو داخلہ دینے کی ہدایات جا ری کئے اور کا لج انتظامیہ پر واضح کیا کہ چھٹی کا مطلب یہ نہیں کہ داخلہ نہ دیا جا ئے دوسری طرف کالج انتظامیہ نے موقف اپنا یا ہے کہ ان کو بی ایس میں محدود سیٹس پر صرف با ٹنی ، کمپیوٹر سائنسز ، پولیٹیکل سائنس ،اکنا مکس اور ریا ضی کے مضامین میں داخلہ دینے کی اجا زت دے دی گئی ہے ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے علا وہ تما م مضامین کی سیٹوں پر داخلے مکمل ہو گئے ہیں جبکہ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس کے مضامین میں داخلہ لینے کیلئے ابھی تک ایک بھی طا لبہ نے درخواست نہیں دی ہے