مردان ،محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد
مردان(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے حوالے سے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کو برقرار رکھنے اورمحرم الحرام کیلئے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا گیاتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر میاں سعید احمد کے زیر صدارت مردان میں محرم الحرام کے حوالے سے امن کمیٹی ،شیعہ سنی مشران کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل خالد خان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عاشق حسین کے علاوہ مذہبی رہنماؤں،امن کمیٹی مردان کے ممبران،بازار بکٹ گنج کے صدور اور عوامی منتخب نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے اور امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا اور محرم الحرام کے دوران قیام امن کی بحالی اوربہتر سیکیورٹی کے لئے تجاویز پیش کئے۔ دفعہ 144 ض ف کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش ،فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے والی تقاریر اور امام بارگاہوں کے قرب وجوار میں عمارتوں کی چھتوں پر کھڑا ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔اجلاس کے شرکاء نے دوران محرم الحرام پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔اس موقع پرڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمدنے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور مذاہبی ہم آہنگی کا درس دہتا ہے اس لئے تمام مکاتب فکرسے وابستہ افراد امن کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے اجتماعی طور پر اپنا فرض ادا کریں۔