اسلامیہ کاجیسٹ اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا

اسلامیہ کاجیسٹ اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین اختیارات کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر)پشاور کی تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالجیٹ اوراسلامیہ کالج یونیورسٹی کی انتظامیہ کے مابین اختیارات کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ۔کالجیٹ اساتذہ نے احتجاج ریکارڈ کرانے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کیلئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ۔ اسلامیہ کالجیٹ ٹیچنگ ستاف ایسوسی ایشن کے مطابق اسلامیہ کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد پشاور کی تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالجیٹ کے مسائل میں روز بروزاضافہ ہوتا جارہا ہے ،ٹیچرزکی ون سٹیپ اپ گریڈیشن،سینڈیکیٹ میں اسلامیہ کالجیٹ سکول کے اساتذہ کیلئے دو سیٹس ، سکول اساتذہ کے گھروں کی مرمت وتزئین،سیلف سپورٹ سکیم میں 40فیصدشیئرز،ٹی جی ٹی کی خالی اسامیوں کوپرکرنا،وائس پرنسپل کی تعیناتی ، جونیئرسیکشن کی واپسی،سکول کی حیثیت بحال کرنا ،آئی سی پی کے لئے وزیراعظم ڈونیشن فنڈزسے دس نئے گھروں کی تعمیر ،ٹائم سکیل کے تحت اساتذہ کاپروموشن اور دیگرمطالبات بھی پیش کئے گئے تھے جس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ۔ان کے مطابق اسلامیہ کالجیٹ کی اپنی ایک حیثیت تھی اسلامیہ کالج کویونیورسٹی کادرجہ دینے کے بعد اس کی ساکھ متاثرہوئی جس کے اثرات اساتذہ پرپڑرہے ہیں انکاکہناتھاکہ اس سلسلے میں جنرل باڈی کااجلاس طلب کیاگیاہے جوآج 19ستمبرکودس بجے اسلامیہ کالجیٹ سکول کے سٹاف روم میں ہوگاجس میں آئندہ کالائحہ عمل طے کیاجائے گاجبکہ اس کے بعد اپنااحتجاج بھی ریکارڈکرینگے تاکہ مذکورہ سکول کی حیثیت کوبحال کیاجاسکے۔