مختلف مقدمات میں ملوث12ملزمان 14روزہ ریمانڈپرجیل روانہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ضلع کچہر ی راولپنڈی کی عدالتوں نے چوری ، ڈکیتی، قتل آوارہ گردی ، قمار بازی ، ارادہ ڈکیتی ، شراب، چرس ، افیون، جعلی چیک ، قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے ، سنگین نتائج کی دھمکیاں ،نقب زنی اور راہ زنی کے مقدمات میں ملوث 12ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل اڈیالہ بھیج دیا ہے ،9ملزمان کو تفتیشی آفیسر کی استدعا پر جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ان کی تحویل میں دے دیا ،8ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری سماعت کیلئے منظور کر کے پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ 8ملزمان کی طرف سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری منطور کر کے پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ فاضل عدالتوں نے عدالت سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے 3ملزام کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور 2ملزمان کو الزام ثابت نہ ہونے پر مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے ۔ تمام ملزمان کے خلاف پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی تھی اور ملزمان کو مجاز عدالتوں میں پیش کر دیا ۔ پولیس نے ملزمان مو عدالتوں میں پیش کرنے کے موقع پر سخت حفاظتی اقدانات کر رکھے تھے۔