پاکستان آرمی اورشاہین ایئرکے تعاون سے پولو چیمپیئن شپ

پاکستان آرمی اورشاہین ایئرکے تعاون سے پولو چیمپیئن شپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(پ ر) پاکستان آرمی نے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے تعاون سے ’’شاہین ایئر بلوچستان پولو ٹورنامنٹ‘‘ کے عنوان سے ایک پولو اور میخ اکھاڑنے کی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا ہے۔اس ایونٹ کا مقصد ملکی سطح پر ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ یہ چیمپیئن شپ 18ستمبر،2017سے 24ستمبر،2017تک کوئٹہ پولو اینڈ سیڈل کلب میں جاری رہے گی۔اس ٹورنامنٹ میں اپنی بھر پور شرکت کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہر کریں گے۔اس ٹورنانمنٹ میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ٹیموں کے علاوہ پاکستان آرمی کی مختلف کور سے تعلق رکھنے والی ٹیموں سمیت آٹھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح گورنر بلوچستان ، محمد خان اچکزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ، لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور جنرل آفیسر کمانڈ،میجر جنرل عاصم ملک (ٹورنامنٹ کے نگراں)نے مشترکہ طور پر کیا ۔ اس موقع پر سرکاری افسران اور بلوچستان اسمبلی کے اراکین بھی موجود تھے۔ یہ چیمپیئن شپ شاہین ایئر انٹرنیشنل کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصدکمیونٹی اور ملک کے امن کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو فروغ دینا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے شاہین ایئر انٹرنیشنل کے چیئرمین ، کاشف صہبائی نے کہا،’’پاکستان ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے جس میں ہم سب کو متحد ہو کربہتر پاکستان کے لیے جدوجہد کرنا ہے۔ ‘‘ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمیں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کرنا چاہئیں۔ انہوں نے قومی مفاد کے حوالے سے چیف آف آرمی اسٹاف کے ویژن کو بھی سراہا۔ کاشف صہبائی نے مزید کہا،’’یہ بہت زبردست بات ہے کہ اس پولو ٹورنامنٹ میں ٹیمیں انتہا ئی جوش و خروش سے حصہ لے رہی ہیں۔ دوسری جانب پاکستان آرمی پر ہمارا اعتماد اور ان کے ساتھ ہمارا اشتراک ملکی خدمت کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘‘