چنار گریژن کمانڈر میجر جنرل اظہر عباس کا دورہ شیخ زید ہسپتال

چنار گریژن کمانڈر میجر جنرل اظہر عباس کا دورہ شیخ زید ہسپتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) چنار گریژن کمانڈر میجر جنرل اظہر عباس کا دورہ شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ،کمانڈنٹ برگیڈئیر حسن اقبال سمیت ہسپتال انتظامیہ نے خیرمقدم کیا ۔حکام نے ادارہ سے متعلق اُمور پر باقاعدہ بریفنگ دی ۔ہیلتھ سروسز کی فراہمی ،سکیورٹی نقطہ نظر سے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا گیا ،مختلف ایریاز کا معائنہ ،ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ،درپیش مسائل و مشکلات بارے تفصیلی معلومات لیں ۔ذرائع کیمطابق جی او سی کو یہ بھی بتایا گیاکہ ہسپتال میں بیک وقت دس ہزار کے لگ بھگ لوگ موجود ہوتے ہیں ۔جسکے پیش نظر سکیورٹی اقدامات پر خصوصی طور پر فوکس کیا گیا ہے۔ تفصیلات کیمطابق چنار گریژن کمانڈر میجر جنرل اظہر عباس نے گذشتہ روز شیخ زید ہسپتال اے کے سی ایم ایچ کا دورہ کیا ۔دورہ کا مقصد ہسپتال کی کارکردگی اور مسائل کا جائزہ لینا تھا ۔محدود وسائل میں ریاست میں سب سے زیادہ ہیلتھ سروسز فراہم کرنیوالے شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ کو درپیش مکانیت کے مسئلہ ،روزانہ او پی ڈی ،ایمر جنسی سروسز سمیت دیگر اُمور بارے بریفنگ دی گئی ۔ گریژن کمانڈر کو بتایا گیاکہ شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ یوں تو کلاس سی ہسپتال ہے ۔لیکن تمام ہیلتھ سروسز اے کلاس کی مہیا کی جاتی ہے ۔ہسپتال میں مکانیت کا مسئلہ حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔اس حوالے سے خواتین اور بچوں کے وارڈز نئی بلڈنگ میں منتقل کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔جونہی عمارت کا کام مکمل ہوگا ۔خواتین بچوں کے وارڈز منتقل کرکے مکانیت کی مذید گنجائش پیدا کرلی جائیگی ۔انتظامیہ شیخ زید ہسپتال کا مذید کہا تھا کہ ہمارے لئے ایک مریض سے زیادہ کوئی ’’اہم ‘‘نہیں ہوسکتا۔اور ہسپتال میں روزانہ ہزاروں آنیوالے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،کم بستروں کی گنجائش بھی ایک بڑا مسئلہ ہے ۔اور اس مسئلہ کا مستقل بنیادوں پر حل ناگزیر ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ مکانیت کے اعتبار سے ریاست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔لیکن ریاستی شہری آرمی میڈیکل کور کے زیرانتظام چلنے والے شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد میں علاج و معالجہ کیلئے آنے کو ترجیح دیتے ہیں۔جبکہ ریاست کا بڑا ہسپتال ’’ایمز‘‘طبی خدمات کے لحاظ سے کسی عام DHQجیسی سروسز کا حامل ہے ۔مگر بجٹ جہازی طرز کا میسر ہے۔ شیخ زید ہسپتال کی طبی خدمات کا تقاضا ہے کہ اسکے وسائل میں اضافہ ہو ۔