ناقص کھانا فراہم کرنے پر ریسٹورنٹ مینجر کوایک لاکھ روپے جرمانہ
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سپیشل جوڈیشل مجسٹر یٹ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سید ظفر حسن نقوی نے مضر صحت مصالحے استعمال کرکے کھانے فراہم کرنے پر مری روڈ پر واقع موناہل ریسٹورنٹ کے منیجر کو 1لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، موناہل ریسٹورنٹ سے کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے عملہ نے کھانوں کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے جہاں سے رپورٹ آنے کے بعد مینیجر کو جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے، لیابرٹری رپورٹ میں واضع کیا گیا کہ کھانوں میں مضر صحت مصالحے استعما ل کئے گئے جس کے کھانے سے شہری موذی امراض میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔