کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد کا اجلاس 20ستمبر کو طلب

کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد کا اجلاس 20ستمبر کو طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ) چیئرمین آل پارٹیز کانفرنس مظفرآباد شیخ عقیل الرحمن نے کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد کا اجلاس 20ستمبر کو طلب کرلیا ۔اجلاس میں ہسپتالوں کی بالخصوص سی ایم ایچ کی خراب صورتحال ،برما اور کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس 20ستمبر کو دن4بجے عید گاہ روڈ میں منعقد ہوگا جس میں سیاسی زعماء،علماء ،سول سوسائٹی کے نمائندے اور تاجر شرکت کریں گے اجلاس کی صدارت چیئرمین شیخ عقیل الرحمن کرینگے۔