جلال پور پیر والا،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

جلال پور پیر والا،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر ساتھی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(آن لائن) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تلاش جاری۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر جلال پور پیر والا میں 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر اعجاز اصغر بھی شامل تھا جب کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا۔
سی ٹی ڈی کارروائی