حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے اسلام کو زندہ جاوید کردیا،جہانزیب کھچی

حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے اسلام کو زندہ جاوید کردیا،جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی ( نمائندہ پاکستان) پی ٹی آئی کے ممبر سنٹرل کمیٹی اور ایم پی اے جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ امام حسینؓ نے کربلا میں اپنے 72 ساتھیوں کے ساتھ اسلام کو زندہ کرنے کے لیے جو داستان رقم کی وہ آج بھی زندہ ہے کسی بھی بے رحم فاسق و فاجر کی بیعت نہ کرناامام عالی مقامؓ کے ایمان (بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

کا حصہ تھا اور وہ آخر دم تک ڈٹے رہے اور اپنی لازوال قربانی کے ذریعے رہتی دنیا تک اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا یہاں راؤ الیاس خان مرحوم کی تعزیت کے بعد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں اخوت اورامن کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیئے کیونکہ بیرون ملک بیٹھے بعض ایجنٹ مسلمانوں میں افرا تفری پیدا کر کے انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرناہو گا تاکہ دشمن کے عزائم ناکام ہوں اور محرم امن سے گزرے۔
جہانزیب کھچی