پی ایس ٹی ،ای ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈ،ایس ایس اساتذہ کو 2اضافی انکریمنٹس دینے کی منظوری
ملتان ( سٹاف رپورٹر )فنانس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے پی ایس ٹی ‘ ای ایس ٹی اساتذہ کے سکیل اپ گریڈیشن اور ایس ایس(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
ٹی اساتذہ کو 2اضافی انکریمنٹس دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ہے ۔ سیکشن آفیسرفنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 9سے 14‘ای ایس ٹی اساتذہ کو سکیل 14سے 15اور پہلے سے گریڈ15میں کام کرنے والے ای ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16میں دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ ایس ایس ٹی اساتذہ کو گریڈ16میں ہی 2اضافی انکریمنٹس دی جائیں گی ۔ سکیل اپ گریڈیشن اور اضافی انکریمنٹس یکم جنوی 2018سے لاگو ہوں گی ۔اس نوٹیفکیشن پر اساتذہ تنظیموں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور رٹیچر رہنما و اساتذہ ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے رہے جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔
سکیل اپ گریڈ