بلاول کا ساہیوال جلسہ پنجاب کی سیاست میں انقلاب لائیگا،نوابزادہ افتخار خان
ملتان(نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ڈیرہ غازیخان ڈویڑن کا اجلاس زیر صدارت ڈویڑنل صدر نوابزادہ افتخار احمد خان سیف نگرخان گڑھ میں ان کی رہائشگاہ پر ہوا جس میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم تھے۔اجلاس میں ڈیرہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
ڈویڑن کے تمام اضلاع کے صدور, جنرل سیکرٹری, سیکرٹری انفارمیشن نے شرکت کی ۔اجلاس کا ایجنڈا ڈیرہ ڈویڑن کے صدر اور اجلاس کے میزبان نوابزادہ افتخار احمد خان نے پیش کیا جو کہ 20 ستمبر کو ساھیوال میں ہونے والے جلسہ میں شرکت کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیناتمام اضلاع کی تحصیلوں کی تنظیم سازی, ڈیرہ ڈویڑن کے تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ڈیرہ ڈویڑن میں جلسہ تھا انہوں نے کہا بلاول بھٹو کا ساھیوال میں جلسہ پنجاب کی سیاست میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو گااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا آج کا اہم ایجنڈا ساھیوال میں جلسہ ہے اور ہم اس میں اپنی بھرپور شرکت لازمی بنائیں یہ سید یوسف رضا گیلانی صاحب کی خواہش ہے ساھیوال جلسہ کی کامیابی ہماری پارٹی کیلئے بہت تقویت کا باعث ہو گی, پنجاب میں حالات بدل چکے ہیں مسلم لیگ اس وقت تک ہے جب تک اقتدار میں ہے مسلم لیگ کا سیاسی کردار ختم ہو چکا ہے عمران خان کا کردار بھی آپ کے سامنے ہے عوام کا رحجان پیپپلزپارٹی کی طرف چل نکلا ہے, ہمیں حالات اور زاویے کے مطابق سوچ کو بدلنا ہو گا۔اس موقع پر نائب صدرپی پی پی جنوبی پنجاب مہر ارشاد احمد سیال،ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام سرور, ڈویڑنل جنرل سیکرٹری جنرل فرید خان میرانی ،ڈویڑنل انفارمیشن سیکرٹری غلام عباس گورچانی، ضلعی صدر مظفر گڑھ انجینئر بلال کھر ،ضلعی صدر راجن پور سردار وقاص خان گورچانی،ضلعی صدر ڈیرہ غازیخان سردار عرفان کھوسہ،ضلعی صدر لیہ ملک رمضان بلھر، ڈپٹی ڈویڑنل سیکرٹری یسین گوگانی،سابق ضلعی صدر مظفرگڑھ سردار عاشق بلوچ, ضلعی جنرل سیکرٹری مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ ،سیکرٹری انفارمیشن نعیم جھانب، ضلعی جنرل سیکرٹری راجن پور مرزا طارق،راو ساجد، نسیم لابر، ارسلان خان گاڈی، ملک اسد بریار اور تمام پارٹی کے ڈسٹرکٹ, تحصیل ڈیرہ ڈویڑن کے دوست شریک تھے, اس موقع پر شرکاء نے خطاب بھی کیا پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔
نوابزادہ افتخار