سی پیک کی تکمیل سے آنیوالی نسل کو خوشحال پاکستان ملے گا،ڈاکٹر عبدالملک
ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی) سی پیک اور گوادر کی وجہ سے مستقبل بلوچستان کا ہے سی پیک کے مکمل ہونے سے آنے والی نسل کو ایک خوشحال بلوچستان اور پاکستان ملے گا 2018 کے الیکشن میں کوئی بڑا سیاسی اتحاد بنتا نظر نہیں آتا،ہمارا دور بلوچستان کے لیے سہنری دور رہا ہے تمام تقرریاں میرٹ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
پر کی گئی پولیس کو خود مختیار بنا کر تنخواہیں بڑھائی گئی پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دی گئی ان خیالات کا اظہار ،سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک نے یہاں میرعبدالکریم کھتران کی رہائش گاہ پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکر تے ہوئے کیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر میر حاصل خان بزنجوبھی موجود تھے انہوں نے کہا گودار نہ صرف پاکستان کی مجموعی معشیت کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے بلکہ گوادر اور سی پیک کی وجہ سے بلوچستان اور پاکستان کی آنے والی نسل کو ایک خوشحال اور خود کفیل ملک اور صوبہ ملیگا ،سی پیک کئی بیرونی عناصر کو کھٹکتا ہے جو پاکستان کے خیر خواہ نہیں ہیں اس موقع پروفاقی وزیر میر حاصل خان بزنجونے کہا کہ این اے 120پر ن لیگ کامیابی میں نواز شریف سے ہمدردی کے ووٹ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا انکا کہنا تھا2018 کے الیکشن میں کوئی بڑا سیاسی اتحاد بنتا نظر نہیں آتاجمہوریت مضبوط ہوئی ہے لیکن سیاسی لوگوں کو برداشت کی سیاست کو ترجہیح دینی چاہیے اس موقع پر میر عبد الکریم خان کھیتران ،وڈیرا محبوب خان وڈیرا شاہ گل کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے عہدے داران اور کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
ڈاکٹر عبدالمالک