’’کپاس اگاؤ،معیشت بچاؤ‘‘مہم ملکی کامیابی ہے،ڈاکٹرجسومل

’’کپاس اگاؤ،معیشت بچاؤ‘‘مہم ملکی کامیابی ہے،ڈاکٹرجسومل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)کے چےئرمین ڈاکٹر جسو مل نے کہا ہے کہ ’’کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ‘‘ مہم ہی ملکی کامیابی کی ضمانت ہے کاٹن سیزن20-17-18میں ایک کروڑ30لاکھ گانٹھ کپا کی پیداوار کا امکان ہے حکومت شوگر انڈسٹری کے بجائے کاٹن سیکٹر کو فروغ دے جنرز کو کاٹن جننگ‘ پروسیسنگ اور پریسنگ کے معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
بنایا جائے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لئے معیاری بیج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پاکستان آب و ہو‘ درجہ حرات اور ماحول دوست سیڈ(بیج)کی فراہمی کے لئے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر پالیسی بنائی جائے پی سی جی اے ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے سال2017-18کے لئے چےئرمین عہدہ کے لئے حاجی محمد اکرم‘ وائس چےئرمین (نارتھ زون)میاں جاویدطارق اور سینئر وائس چےئرمین (سادرن زون)گوپال داس کے ناموں کا اعلان کیا چےئرمین پی سی جی اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں شوگر انڈسٹری نہ لگائی جائے پہلا اور آخری مفاد پاکستان ہے کاشتکار زندہ ہے تو جنرز اور مل مالکان بھی زندہ ہیں کاٹن پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی جائے ضلع سانگھڑ میں گلابی سنڈی سے فصل کی تباہی ہوئی ہے کپاس کی فصل کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنا ہونگے ۔ پریس کانفرنس میں حاجی محمد اکرم‘ شہزاد علی خان‘ شیخ محمد سعید‘ ملک طلعت حسین‘ امان اللہ قریشی‘ سہیل محمود ہرل‘ جاوید طارق‘ سردار خلیل علیانی‘ غلام مصطفےٰ کھنڈو ا سمیت عہدیدار موجود تھے ۔
پریس کانفرنس