محرم انتظامات ،انتظامیہ کی غیر سنجیدگی ،سکیورٹی معاملات جوں کے توں
ملتان (سٹی رپورٹر)مرکزی انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ کے چےئر مین سید اصغرعباس نقوی نے کہاہے کہ ضلع ملتان کی انتظامیہ محرم الحرام کے انتظامات کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہر ہ کر رہی ہے محرم الحرام شروع ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ صرف میٹنگ میٹنگ کھیلنے میں مصروف ہے ملتان شہر میں سی پی او کی تعیناتی نہ ہونے سے سیکورٹی کے تمام معاملات ویسے کے ویسے پڑے ہوئے ہیں محرم الحرام کے انتظامات کو تاحال شروع (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )
نہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عزاداروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے محرالحرام شروع ہونے میں صرف چند باقی رہ گئے ہیں جبکہ انتظامیہ سست روی کا شکا رہے محر م الحرام میں امن کی فضا ء کر بر قرار رکھنے کے لئے انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کرے تاکہ کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے گذشتہ محرم الحرام میں عزاداروں کے خلاف درج بلا جواز ایف آئی فوری طور پر ختم کی جائیں اور محرم الحرام میں بر آمد ہونے والے جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز روزنامہ پاکستان فورم سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمرکزی انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ کے مرکزی رہنماؤں سید نفس النبی نقوی ، سید علی منظر زیدی نے کہاہے عزاداری شید الشہداء ہمارا آئینی حق ہے جس کے خلاف کسی سازش کے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاہے کہ ملتان شہر سے برآمد ہونے والے روایتی جلوس اور مجالس کے راہ میں ڈالی گئی رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کی جائیں تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کہ ایم ڈی اے چوک سے سورج میانی تک روڈ استعمال کے قابل نہیں ہے سیوریج لائن بچھائے جانے کی وجہ سے وہاں سے گذرنا محال ہے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک راستہ ٹھیک نہیں کیا گیا ملتان انتظامیہ کو کئی بار مسائل سے آگاہ کر چکے ہیں لیکن افسوس تاحال بھی اس روٹ پر کام شروع نہ کیا جاسکا ہے انہوں نے کہا کہ حرم گیٹ چوک ، ممتاز آباد ، گلگشت سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جلوس روٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جہاں جگہ جگہ سیورج کا پانی جمع ہے جس کے حل کے لئے کوئی مستقل حل تلاش نہیں کی جارہاہے جو کہ افسوس ناک ہے ایسے حالات میں وہاں سے جلوس کیسے گذرے گا, مرکزی انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ کے رہنماؤں سید نفیس نقوی ، سید قمر حسین نقوی نے کہا کہ سیوریج مسائل کی وجہ سے ملتان کی سڑکوں اور گلیوں میں اکثر پانی کھڑا رہتا ہے جو جلوسوں کے گذرنے میں مشکلات کا سبب بنے گا اس لیئے سیوریج لائنوں کی صفائی محرم سے قبل ضروری ہے مرکزی انجمن تحفظ عزاداری امام حسینؑ کے رہنماؤں تو قیر حسین ، جاوید اختر نقوی ، اور سید آل رضا کاظمی نے کہاہے کہ محرم کے دوران ترقیاتی کام وقت پر نہیں ہوتے جب ہوتے ہیں تو انتہائی ناقص ہوتے ہیں سڑکیں جلوس گزرنے کے ساتھ ہی ٹوٹ کر ہر طرف بجری بکھر جاتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جس طرح شہر کی باقی سڑکوں کا کام کیا جاتا ہے محرم کے جلوسوں کے روٹس پر بھی ویسا ہی کام کیا جائے تاکہ ہر سال سڑکوں کی مرمت کی ضرورت نہ پڑے انہوں نے کہا کہ دوران محرم لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہے ملکی حالات کے پیش نظر جلوسوں کے روٹس پر مناسب لائٹس کا بندوبست ہونا چاہیے ہمیشہ کی طرح سالڈ ویسٹ کی صفائی پر کوئی توجہ نہیں ہے گلیوں میں اور کئی امام بارگاہوں کے نزدیک گندگی کے ڈھیر لگے ہیں ہر لائسنسدار سالڈ ویسٹ سے رابط کر رہا ہے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا گندگی کو فوری طور پر ہٹایا جائے ۔
فورم