ہائیکورٹ نے وی سی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کو طلب کرلیا
ملتان(سٹاف رپورٹر) ہائیکورٹ نے وی سی بہاالدین زکریا یونیورسٹی کو طلب کرلیا۔ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )
لاہور کیمپس کے این او سی کا مراسلہ لیکر عدالت عالیہ لاہور میں پیش ہونے کا حکم دیا گیاہے ۔بتایاگیا ہے کہ لاہور کیمپس کیس کی گزشتہ روز سماعت پر عدالت نے یونیورسٹی کے وکیل ظفراللہ خاکوانی س ایچ ای سی کو این او سی کیلئے بھجوایا جانے والا مراسلہ طلب کیا جووہ پیش نہ کرسکے جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کیا اور ہدایت کی جمعرات کو وائس چانسلر ایچ ای سی کو لاہور کیمپس کیلئے این او سی کیلئے بھجوائے جانے والا مراسلہ لیکر پیش ہوں۔