سی ای او ایجوکیشن ملتان اعزاز احمد جوئیہ تبدیل ‘ ایم اے جناح ہائی سکول کے پرنسپل بنا دئیے گئے

سی ای او ایجوکیشن ملتان اعزاز احمد جوئیہ تبدیل ‘ ایم اے جناح ہائی سکول کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولزپنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسرڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزازاحمد خان جوئیہ کو تبدیل(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
کردیاہے ۔ سیکرٹری تعلیم سکولز پنجاب کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اعزاز جوئیہ کو ایم اے جناح ہائی سکول کا پرنسپل تعینات کردیا گیاہے ۔ یہ سیٹ محمود نبی کے ٹرانسفر کے بعد سے خالی تھی ۔ سیکرٹری تعلیم سکولز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر( ایلمننٹری ) لاہوررئیس احمد کو ملتان کا سی ای او بنادیا ہے۔ وہ ڈائریکٹر ایس ای ملتان ڈویژن کے فرائض بھی سرانجام دیں گے جبکہ خانیوال کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کستورا جی شاد کو بہاولنگر کے سی ای او اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ اعزازاحمد خان جوئیہ دیانتداری ‘فرضی شناسی اور اصول پسندی کے حوالے سے مشہور ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان پر مختلف ناجائز کاموں کے لئے بااثر سیاسی افراد اوربعض افسران کی طرف سے دباؤ تھا مگر میرٹ پسند ی کے باعث اعزاز احمد خان جوئیہ نے دباؤ برداشت کرلیا اور ناجائز کام کرنے سے انکار کر دیا تھا ۔