محرم کا چاند 21ستمبر کو نظر آنے یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہونیکا امکان
میلسی(نمائندہ پاکستان) محرم الحرام 1439 ہجری کا چاند 21 ستمبر کو نظر آنے کا امکان ہے کیونکہ 21 ستمبر کو چاند کی عمر ساڑھے 31 (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
گھنٹے سے زائد ہو گی چاند نظر آنے کی صورت میں 22 ستمبر کو یکم محرم ہو گی ماہرین کے مطابق اگر چاند کی عمر 19 گھنٹے ہو اور سورج سے چاند کا غروب ہونے کا وقفہ 40 منٹ ہو تو چاند کے نظر آنے کا غالب امکان ہوتا ہے ماہرین کے مطابق 21 ستمبر کو چاند 32 منٹ تک نظر آنے کا امکان ہے اور 7 فیصدتک روشن ہو گا چاند نظر آنے کی صورت میں یوم عاشور یکم اکتوبر کو ہو گا تا ہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔