برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی ریلیاں جاری

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف احتجاجی ریلیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان‘ بھٹہ پور ‘ صادق آباد (جنرل رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار ) روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف ملک کے طول و عرض میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ‘ ریلیوں کے شرکاء نے عالمی فورموں سے مظالبم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملتان سے جنرل رپورٹر کے مطابق قومی تاجر اتحاد اور انجمن تاجران(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
بلال مارکیٹ کے زیر اہتمام برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مشترکہ احتجاج قومی اتحاد جنوبی پنجاب کے صدر سلطان محمود ملک کی قیادت میں کیا گیا احتجاج میں ملک صدیق تھہیم، خلیل احمد راں ، شیخ محمد شفیق، سعید احمد پپو، شیخ محمد یونس، غلام دستگیر ، محمد رمضان ارشد علی ، احمد حسن، محمد اکبر خان، رشید احمد، فاروق زبیر، محمد حمزہ ، محمد اشرف، خواجہ محمد عمراور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سلطان محمود ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا روہنگیا کے مسلمانوں مدد کیلئے اپنے مسلم بھائی ملکوں کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن افسوس ہمارے مسلم ملک ان کی طرف سے آنکھیں بند کئے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر مسلمانوں کی عالمی فوج برما میں مداخلت کرکے وہاں کے مسلمانوں کی مدد کو جائے اور راحیل شریف اپنا کردار ادا کریں اگر اس طرح مسلمہ ملکوں سے ہونے والے ظلم پر اپنی زبان بند رکھی تو اس طرح کے ظلم ہر ملک کے مسلمانوں پر ہوں گے اگر اب بھی مسلمانوں ملکوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ بھٹہ پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق خانپور بگا شیر میں بلوچ ویلفئیر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹر سردار عبداالحمید خان بلوچ کی قیادت میں بروز اتوار برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر مظالم فوری بند کئے جائیں۔ بگا شیر پریس کلب کے سامنے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ ویلفئیر آرگنائزیشن آف پاکستان کے مرکزی کوارڈینیٹر سردار عبدالحمید بلوچ نے کہا کہ برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم فوری بند کئے جائیں۔انسانی حقوق کی تمام نام نہاد تنظیمیں مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔مسلم حکمرانوں کو یک زبان ہو ترک صدر طیب اردوان جیسا بیان اور بہادری کی پالیسی اپنانی چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پاکستان حکومت سے مطالبہ ہے کہ ان مظالم کے خلاف احتجاج کے طور پر برما کا سفارتخانہ بند کرے اور برمی سفیر کو ملک بدر کر کے برما سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ریلی سے ڈویژنل صدر ملتان بلوچ ویلفئیر ڈاکٹر اقبال خان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔احتجاجی ریلی خانپور بگا شیر کے تاجر،سٹوڈنٹس اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے ساتھ بلوچ برادری کے عمائدین سٹی صدر ملتان بلوچ ویلفئیرندیم پرویز گادھی ،تحصیل صدر مظفر گڑھ بشیر خان چانڈیہ،یونٹ خانپور بگا شیر کے جنرل سیکریٹری طاہر خان چانڈیہ، نذیر خان بلوچ،سعید خان چانڈیہ، غلام یٰسین خان بلوچ، اسماعیل بلوچ،عبدالجبار بلوچ،راشد نواز سدوزئی،سید عابد عباس بخاری،ملک عبدالحمید تھہیم،اعجاز حسین،عبداللہ بلوچ،محمد کاشف مدنی،محمد خالد خان اور دیگر بہت سے افرادبھی ریلی میں شریک تھے۔ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق سرائیکستان قومی اتحاد تحصیل صادق آباد کے زیر اہتمام برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کیخلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا‘ مظاہرہ میں تحصیل صدر حافظ جاوید کوریجہ‘ملک سجاد‘ ملک جہانگیر‘ سکندر ملک‘ عابد ملک‘ ملک رزاق‘ نعمان ورند‘ آصف ورند‘ ناصر کوریجہ‘ ندیم ملک‘ جہانگیر ملک‘شکیل ملک سمیت بستی مورن کے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے حافظ جاوید کوریجہ نے کہاکہ برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم فوری بند کیاجائے مظلوم بیٹیوں ، ماؤں ، بچوں اور بزرگوں پربربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے ۔ عالمی طاقتیں اقوام متحدہ اپنا مثبت کردارادا کریں ‘سعودی عرب، ایران، عراق ، پاکستان ، مصر سمیت تمام مسلم ممالک کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ،سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ اور دیگر قائدین کا برما کی صورتحال کے پیش نظر سرائیکستان عوامی لانگ مارچ کو موخر کرنا اچھا اقدام ہے۔
برما مظالم