این اے 10،حق سچ کی فتح ہوئی :حماد نواز
مظفرگڑھ(نامہ نگار)حلقہ پی پی 254 کے ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )
ہوئے کہا کہ این اے 120 میں مسلم لیگ ن اور کلثوم نواز کی کامیابی حق و سچ کی فتح ہے اور این اے120 میں مخالفین کو عبرت ناک شکست کے ساتھ ساتھ منہ کی بھی کھانا پڑی،انہوں نے کہا کہ مخالفین پاکستان کی غیور اور با شعور عوام کے دلوں سے میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی محبتوں کو نہیں نکال سکتے کیونکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی خدمات سر انجام دی ہیں اور آج بھی مسلم لیگ ن نے ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہوا ہے اس موقع پر بہاری کالونی سے کونسلر کے امید وار شیخ محمد شاہد،قدوس نواز خان،تنویر شہزاد ببلو،فیاض موہانہ،شیخ شکیل احمدبھی موجود تھے۔
حماد نواز