ن لیگ کا زوال شروع ہوچکا ہے :احمد محمود
ہیڈپنجند(نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر ، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )
محمود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(نواز) کا سیاسی زوال شروع ہو چکا ہے، آئندہ الیکشن میں عوام تیر پر مہریں لگائیں گے، جمہوریت کے استحکام کے لئے جدوجہد اور بے لوث قربانیاں ہمارے خون میں شامل ہے، یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرپیپلز پارٹی تحصیل احمد پور شرقیہ کے صدر جام یعقوب جھلن سے ملاقات کے دوران کہی، چیئرمین یونین کونسل جمال دین والی جام حبیب احمد جھلن اور دیگر کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے، مخدوم احمد محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوام میں مضبوط جڑیں ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی حالیہ غیر یقینی صورتحال میں مسلم لیگ (نواز) کی حکومت کسی بھی وقت اپنے انجام کو پہنچ سکتی ہے ۔
احمد محمود