فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے صحافی اعجاز رسول کی کاوشیں قابل قد ر ہیں،علامہ ساجد نقوی کا سینئر جرنلسٹ کی وفات پر اظہار تعزیت

فرقہ ورانہ ہم آہنگی کیلئے صحافی اعجاز رسول کی کاوشیں قابل قد ر ہیں،علامہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان)قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )
سینئر صحافی اعجاز رسول بھٹہ کی ناگہانی وفات سے جوخلاء پیداہواہے وُہ پورانہیں کیا جاسکتا۔اعجاز رسول بھٹہ نے پوری زندگی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام کے لیے جو کاوشیں کیں وُہ قابل تحسین ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز سینئر صحافی اعجاز رسول بھٹہ کے انتقال پر ان کے صاحبزادوں محمدعدنان مجتبیٰ بھٹہ اور محمد نعمان مصطفی بھُٹہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اعجاز رسول بھٹہ غیر جانبدار اور شریف النفس صحافی تھے جن کے ایمانداری اور بہترین کردار کسی شک وشبہ سے بالاتر ہیں۔
ساجد نقوی