لودھراں‘ حفاظتی ٹیکے لگتے ہی بچے کی حالت غیر ‘ ورثاء علاج کیلئے دربدر

لودھراں‘ حفاظتی ٹیکے لگتے ہی بچے کی حالت غیر ‘ ورثاء علاج کیلئے دربدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں(نمائند ہ پا کستا ن)آٹھ ماہ کے بچے کوپولیو نمونیہ اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگتے ہی ہاتھ
(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )پاؤں اور منہ میں چھالے نکل آئے ورثاء علاج کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے لگے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ راجہ پور کے رہائشی محمد اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی غلام مرتضیٰ کے آٹھ ماہ کے بیٹے کو 7ستمبر کوویکسی نیٹر محمد امیر نے پولیو نمونیہ اور دیگرپانچ بیماریوں سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکہ پینٹا3لگایا اور چلا گیا شام کو آٹھ ماہ کے ثاقب کے ہاتھوں پاؤں منہ اور پورے جسم میں چھالے بن گئے جسے اس کے ورثاء فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لودھراں لے آئے جہاں سے ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور ریفر کردیا جہاں ڈاکٹروں نے پانچ روز بعد ثاقب کے ورثاء کو جواب دیتے ہوئے اسے ڈسچارج کردیا اور کہا کہ اسے گھر لے جاؤ اس کی حالت خراب ہے جس کے بعد ہم اسے گھر لے آئے اورڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد کو ذمہ داران کے خلاف کاروائی اور بچے کے علاج کے لیے درخواست دی جس پر ڈی سی نے چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی کو فوری تحقیقات کا حکم دیا محمد اشرف نے مزید کہا کہ بخار کی حالت میں ویکسی نیٹر نے تین حفاظتی ٹیکے لگادیئے جس کی وجہ سے 12روز سے بچہ انتہائی تکلیف اور کرب میں ہے اور کچھ کھاپی نہیں رہاگھر میں والدین ہر وقت روتے رہتے ہیں ہم 12روز سے علاج کے لیے ہسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں ثاقب کی حالت بگڑتی جارہی ہے لیکن کوئی بھی ہماراپرسان حال نہیں ہے اس نے کہا کہ وہ انتہائی غریب ہیں کسی نے ترس کھاکر انہیں بغیر کرایے کے مکان رہنے کے لیے دیا ہوا ہے اس نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بچے کا فوری علاج کروائیں اور غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے خلاف کاروائی کریں محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق ثاقب کو بخار کی حالت میں پینٹا 3کے ساتھ نمونیہ اور پولیو سے بچاؤ کے انجکشن لگائے گئے جوکہ ری ایکشن کرگئے جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ڈ ی ا یچ او ڈا کٹر و سیم نے بتا یا کہ و یکسین میں کو ئی ا یشو نہیں ہے اور ڈا کٹر شکیل شکو ر نے بچے کو چیک کیا تھا بچے کو ڈرگ لیٹر ایشو ہے اور بچہ پہلے بھی دو ا ئیا ں کھا ر ہا ہے اور اس سا رے معا ملے کی ا نکو ا ئر ی بھی ہو ئی ہے اس سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق گیلانی نے کہا کہ کہ اس معا ملے کی مکمل ا نکو ا ئر ی کر ا ئی ہے اس بچے کو ئی اور بیما ری ہے اور بچے کو ہسپتا ل میں دا خل کر کے اس کا علا ج کیا جا ئے گا اور اس معا ملے کی مکمل تحقیقا ت کر ر ہے ہیں ۔
بچہ ‘ پولیو