ہڑپہ ٹال پلازہ پر جعلی پرچی کے ذریعے لاکھوں کے فراڈ میں ملوث 8ملزموں کا مزید3روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
ملتان ( خبر نگار خصوصی)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے ہڑپہ ٹال پلازہ پر جعلی پرچی کے ذریعے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے ک(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
یمقدمہ میں ملوث 8ملزموں کامزید3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں تھانہ ایف آئی اے کے مطابق این ایچ اے کے گرفتار ملازمین ٹال پلازہ پر جعلی پرچیاں دینے کے ساتھ بڑی گاڑیوں کو چھوٹی گاڑیوں کی پرچی دے کرروزانہ تقریبا تین لاکھ روپے کی رقم خردبردکرکے حکومت کو نقصان پہنچا رہے تھے جس پرسپروائزر ٹال پلازہ ہڑپہ تنویر احمد ، شفٹ سپر وائزر ثمریز عباس اورذیشان شفیق، کاؤنٹنگ مین علی رضااورمحمد شفیق ، کیبن سٹاف آصف اقبال، محمد سلیمان اورپرائیوٹ ٹیکنیشن فقیر حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔جن کاجسمانی ریمانڈحاصل کرکے 13 لاکھ روپے برآمدکرلئے گئے ہیں جبکہ مزید برآمدگی اور تفتیش باقی ہے لہٰذا مزیدجسمانی ریمانڈ منظورکرنے کاحکم دیاجائے۔
جعلی پرچی فراڈ،ریمانڈ