جے یو آئی( ف) کے رہنما خورشید عباس گردیزی سپردخاک
ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماوممبر ڈویڑنل امن کمیٹی سید خورشید عباس گردیزی جو گذشتہ روز حرکت قلب نبد ہونے کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی نماز جناز واپڈا ٹاؤن میں ادا کی گئی نماز جنازہ مولانا عطاالرحمان نے پڑھائی نماز جنازہ میں سماجی، سیاسی، مذہبی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
،رہنماؤں کے علاوہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جن میں جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء علامہ رشید احمد لدھیانوی ، مولانافضل الرحمن کے بھائی مولانا عطا ء رالرحمن ، سمیت مولانا رفیق احمد لدھانوی ، قاری سیف الرحمن راشدی ، قاری محمد ادریس، مفتی محمد عثمان ، علامہ عنایت اللہ رحمانی، ملک محمد عمر کمبوہ ، شیخ محمد عمر ، نور خان ہانس ، مولانا محمد اکبر ، مولانا حبیب اکبر، مولانا عتیق الرحمن ، قاری محمد یسن ، علامہ غلام مصطفی فردوسی ، سردار غلام سرور، میاں جمشید اجمل ، مفتی عثمان پرہاروی، مولانا رضا المنعم ، جمال ناصر،قاری محمد اکبر سید مظہر حسین گیلانی ڈاکٹر محمد عارف شفقت حسنین بھٹہ بشارت قریشی قاری عبدالرشید محمد ایوب مغل قاری محمد عمر کے علاوہ جے یو آئی کے کار کنان نے شرکت کی جبکہ دوسری نماز جنازہ ان کے آبای گاؤں سالار وائن کبیروالا میں ادا کی گئی جبکہ تدفین بھی آبائی قبرستان سلار واہن کی گئی دریں اثناء ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما ممبر اتحاد بین المسلیمین پنجاب سید مظہر حسین گیلانی اور شیعہ علماء کونسل کے ترجمان بشارت قریشی نے جے یو آئی کے رہنما سید خورشید عباس گردیزی مرحوم کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اتحاد و وحدت کے لئیے کوششوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا انہوں نے ہمیشہ رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر موقع پر رہنمائی کی یہی وجہ ہے کہ مذہبی حلقوں میں ان کا بہت احترام تھا ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔
خورشیدگردیزی سپردخاک