وائس چانسلر زکریا یونیورسٹی کا مختلف شعبوں کا اچانک معائنہ ،متعدد چیئرمین غیر حاضر پائے گئے
ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے مختلف (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
شعبوں کا اچانک معائنہ کیا ۔متعدد چیئرمین موجود نہ ملے۔ بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین اسلام آباد سے واپسی کے بعد فعال ہوگئے ہیں ۔گزشتہ صبح انہوں نے اکنامکس،آئی ایم ایس، شماریات ، اسلامیات کامر س ڈیپارٹمنٹ پر چھاپے مارے اور کلاسز چیک کیں او ر طلبا کے بارے میں آگاہی لی ۔اس موقع پر جوکلاسز جاری تھیں ان میں اساتذہ موجود تھے جبکہ چیئرمین نہیں تھے،ان کی جن چیئرمینوں سے ملاقات ہوئی۔ ان میں ڈاکٹر ریحانہ، ڈاکٹر امان اللہ شامل تھے جبکہ باقی چیئرمین شعبے میں موجود نہ تھے جن کے بارے میں معلومات لے کر وائس چانسلر واپس اپنے دفتر میں آ گئے۔