کوٹ چھٹہ:محبت میں ناکامی ،نوجوان پھندے سے جھول گیا

کوٹ چھٹہ:محبت میں ناکامی ،نوجوان پھندے سے جھول گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کو ٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)مبینہ طور پر محبت میں ناکامی،نوجوان نے گلے میں پھندا ڈا ل کر خو دکشی کر لی ،پولیس سمیت سیکورٹی ادارے مصروف تفتیش پوسٹ ما رٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ تفصیل کے مطابق کندھ کو ٹ کا رہا ئشی(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
علی شاہ عرصہ سات آ ٹھ سال سے کو ٹ چھٹہ میں رہا ئش پذیر تھا اور یہاں چوڑیوں کا ہو ل سیل کا کا روبار کر تا تھا ،گذشتہ روز علی شاہ کا ملازم دکان کھو لنے کیلئے اُس کی رہائش گاہ پر گیا کا فی دیر دروزاہ کھٹکھٹانے پر کو ئی جواب موصول نہ ہوا تو اس نے دروازے کو زور سے ہلایا جس پر دروازہ کھل گیا اور وہ اوپر چلا گیا کمرے میں پہنچنے پر اس نے دیکھا کہ علی شاہ کی لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ہے جس نے فوری طور پر نیچے آ کر ہمسا یہ دکا نداروں کو اطلاع دی ،بعد ازاں پو لیس سے رابطہ کر نے پر ایس ڈی پی او کو ٹ چھٹہ سرکل رانا جان محمد ،ایس ایچ او تھا نہ کو ٹ چھٹہ حیات خان دریشک بھا ری پو لیس نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اور وہاں سے شواہد اکھٹے کئے ،معاملے کی صحیح نوعیت جا ننے کیلئے فرانزک ٹیم کو بھی طلب کر لیا گیا جنہوں نے مو قع سے تمام شواہد اکھٹے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،تاہم متوفی کے ابتدائی پو سٹ ما رٹم کے بعد لاش کو ورثا ء کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایس ڈی پی او سرکل کوٹ چھٹہ رانا جان محمد نے اس سلسلے میں میڈیا نما ئندگان سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ حالات و واقعات کے مطا بق معاملہ خو دکشی لگتا ہے لیکن کسی بھی حتمی نتیجے پر پو سٹ ما رٹم اور فرانزک رپورٹ کے بعد ہی پہنچ پا ئیں گے ۔انھوں نے کہا کہ متوفی کا مو با ئل ودیگر سامان پو لیس کے قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔جبکہ دوسری طرف ذرا ئع کا کہنا ہے کہ علی شاہ کا ڈیرہ غازیخان میں کسی لڑکی کیساتھ عشق محبت کا سلسلہ چل رہا تھا جس میں مبینہ طور پر نا کامی پر علی شاہ نے گلے میں پھندا ڈا ل کر خو دکشی کی ہے۔