ڈی جی اینٹی کرپشن نے 5سال سے زائد عرصہ تک ڈیپوٹیشن پیریڈ گزارنے والے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں
ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )
نے صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرز سے 5سال سے زائد عرصہ تک ڈیپوٹیشن پیریڈ گزارنے والے اہلکاروں کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔معلوم ہوا ہے انٹی کرپشن اسٹلبشمنٹ پنجاب کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں2درجن سے زائد ایسے اہلکارو موجود ہیں۔جو اپنا ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل کرچلے ہیں۔انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کے قوانین کے تحت ایسے ملازمین کو ان کے ڈیپارٹمنٹ میں واپسی بجھوانا لازمی ہے ۔لیکن اس طرح کے اہلکار انٹی کرپشن کے اہلکاراں سے مل کر ڈیپوٹیشن رولز کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔صرف ملتان ریجن میں متعدد ایسے ا ہلکار موجود ہیں جو ڈیپوٹیشن پیریڈ مکمل ہونے کے باوجود اپنے محکمہ کوواپس نہیں گئے۔جبکہ ڈیرہ غازیخان اور بہاولپور اور ساہیوال ریجن میں اسی طرح کے اہلکاروں کی موجود کا ڈی جی انٹی کرپشن نے سخت نوٹس لیا ہے اور صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹرز سے 5سالہ ڈیپوٹیشن کا عرصہ مکمل کرنیوالے اہلکاروں کی فہرستیں طلب کیں ہیں۔
تفصیلات طلب