کوٹ ادو،تیز رفتار ویگن ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ،3افراد جاں بحق، 28زخمی

کوٹ ادو،تیز رفتار ویگن ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ،3افراد جاں بحق، 28زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو‘ دائرہ دین پناہ(تحصیل رپورٹر‘ نامہ نگار)بد قسمت تیز رفتار مسافر ویگن ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی،ویگن میں سوار دو خواتین سمیت ایک بزرگ جاں بحق 28سوار زخمی ،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ،9افراد کو تشویش ناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیاگیا،نامعلوم ویگن ڈرائیور زخمی حالت میں فرار،اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی جہاں بحق ہونے والے 70سالہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
بزرگ کی شناخت نہ ہو سکی،تفصیل کے مطابق تونسہ شریف سے براستہ تونسہ موڑ لیہ جانے والی بدقسمت مسافر ویگن نمبری340/BMAتونسہ موڑ سے پہلے حمزہ کاٹن فیکٹری کے قریب ٹائر پھٹنے سے سامنے آنے والے ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ویگن میں سوار 70نامعلوم بزرگ جوکہ سفید میلے شلوار قمیض میں ملبوس تھا سمیت 55سالہ ہیرو تونسہ شریف کی رہائشی خاتون شمیم بی بی زوجہ محمد نصیر چانڈیہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 70سالہ غلام فاطمہ ملتان جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی،جبکہ 28افراد زخمی ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں اطلاع پر ریسکیو 1122 اور ایس ایچ او تھانہ دائرہ دین پناہ ملک جاویدپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،جنہوں نے زخمیوں کو ویگن سے نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو پہنچایا، حادثہ میں زخمی ہونے والے خادم ولد منصور 60سالہ،فیض محمد ولد لنگر35سالہ،آسیہ زوجہ غلام ےٰسین30سالہ،غلام ےٰسین ولد غلام فرید35سالہ،غلام حسین ولد لکی محمد عمر70سالہ،شاہ نواز ولد محمد حسین 70سالہ اور ایک معصوم بچی عارفہ شامل ہیں کو تشویش ناک حالت میں ملتان نشتر ہسپتال روانہ کردیا گیا جبکہ 17زخمیوں کو فوری طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کردیا گیا،مسافر ویگن کا نامعلوم ڈرائیور زخمی حالت میں فرار ہوگیا،پولیس دائرہ دین پناہ نے ویگن کو قبضہ میں لیکر نا معلوم ڈرائیور کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔