مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں شہری نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ این اے 120کے ضمنی انتخاب کے نتائج آنے کے بعد مریم نواز نے عدالتوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دئیے اور ججوں کو بھی نشانہ بنا یا ۔عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
مزید خبریں :اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ پہنچ گئے