سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اہم کردار گلو بٹ نے ن لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا
لاہور (ویب ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے اہم کردار گلو بٹ نے ن لیگ سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ گلو بٹ نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے گھر سے باہر نہیں نکل سکتا، نواز شریف شہباز شریف مجھے مروانا چاہتے ہیں، میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے، میں صرف ایک سماجی کارکن ہوں۔روزنامہ خبریں کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی اے ٹی کے کارکنوں نے مجھے مارا جس کا غصہ گاڑیوں پر نکالا تھا، پاکستان میں تمام سیاستدان چور ہیں، پانامہ کیس میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ماڈل ٹاﺅن والے اقدام پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔