”اگر ایسی بات ہے تو ایک پرچہ عمران خان کو دے دیں اور ایک مجھے ،پھر دیکھیں کہ ۔۔۔“عائشہ گلا لئی نے عمر ان خان کو کھلا چیلنج دے دیا

”اگر ایسی بات ہے تو ایک پرچہ عمران خان کو دے دیں اور ایک مجھے ،پھر دیکھیں کہ ...
”اگر ایسی بات ہے تو ایک پرچہ عمران خان کو دے دیں اور ایک مجھے ،پھر دیکھیں کہ ۔۔۔“عائشہ گلا لئی نے عمر ان خان کو کھلا چیلنج دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کی ناراض رہنما عائشہ گلا لئی نے کہا ہے کہ عمران خان قابلیت کی بات کرتے ہیں ،اگر ایسی بات ہے تو ایک پرچہ انہیں دیں اور ایک مجھے پھر دیکھتے ہیں کہ قابلیت کس میں زیادہ ہے۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے تحریک انصاف کے لیے قربانیاں دیں آج انہیں پیچھے کردیا گیا ،جلد اکبر ایس بابر اور جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین میر ی قیادت میں ایک میٹنگ کریں گے اور ہم تحریک انصاف کے حقیقی مشن کو آگے لے کر چلیں گے ۔عمران خان کس منہ سے جمہوریت ،میرٹ اور شفافیت کی بات کرتے ہیں ،لاہور نے کے فیصلے سے پتہ چل گیا عوام ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ۔عائشہ گلا لئی نے کہا کہ عمران خان قابلیت کی بات کرتے ہیں ،انہیں اور مجھے سی ایس ایس کی سطح کا پرچہ دے دیں ،پھر دیکھتے ہیں کس میں کتنی قابلیت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ این اے 120میں الیکشن ہارنے کے بعدتحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں شکایت لے کرجانے کی بات کی ،میں مشورہ دیتی ہوں الیکشن کمیشن میں جانے کے بجائے سپریم کورٹ چلے جائیں لاہورکی عوام کے خلاف کہ ووٹ کیوں نہیں دئیے ۔
مزید خبریں :مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی

مزید :

اسلام آباد -