عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، الزامات گمراہ کن اور غلط ہیں،عائشہ گلالئی کا الیکشن کمیشن میں تحریری جواب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا۔ان کا کہناہے الزامات بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں، عمران خان نے اپنے خلاف الزامات دبانے کیلئے ریفرنس دائر کیا۔
ممبر سندھ غفار سومرو کی صدارت میں چار رکنی کمیشن نے عائشہ گلالئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر ریفرنس پر سماعت کی جس میں عمران خان کے وکیل نے عائشہ گلالئی کیخلاف تحریری دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔ رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے بھی اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے، لگائے گئے الزامات بے بنیاد، گمراہ کن اور غلط ہیں۔ جواب کے مطابق وزیراعظم کے انتخاب کے دن عائشہ گلالئی بیمار تھی، عمران خان کیخلاف ہراساں کرنے کے الزامات دبانے کے لیے ریفرنس دائر کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
مزید خبریں :”عمران خان کو اس شرمناک ترین چیز کی عادت ہے“عائشہ گلا لئی نے اب تک کا سب سے سنگین ترین الزام لگا دیا