شادی کے بعد حقیقی زندگی انجوائے کررہی ہوں ،تمام تر توجہ گھر پر ہے:ریما خان

شادی کے بعد حقیقی زندگی انجوائے کررہی ہوں ،تمام تر توجہ گھر پر ہے:ریما خان
شادی کے بعد حقیقی زندگی انجوائے کررہی ہوں ،تمام تر توجہ گھر پر ہے:ریما خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آن لائن)لالی ووڈ پر برسوں تک راج کرنیوالی اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ شادی کے بعد اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کررہی ہوں ، میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے ،فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہا بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے خود تھوڑی دور ہوں۔ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کا بحران ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آج کل بہت اچھی فلمیں بھی بن رہی ہیں جو پاکستانی عوام کو بہت پسند بھی آرہی ہیں ہمیں مزید شائقین فلم کو انٹرٹینمنٹ دینا ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ شادی کے بعد اپنی حقیقی زندگی کو انجوائے کررہی ہوں اور فی الحال میری تمام تر توجہ اپنے گھر پر مرکوز ہے۔انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو خیرباد نہیں کہا بلکہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فلمی دنیا سے تھوڑی دور ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ فلموں کی بہت سی آفرز آرہی ہیں تاہم ابھی اس حوالے سے غور کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں میوزک بھی بڑی اہمیت رکھتا ہے اور ہمارے نوجوان گلوکار اس پر بھرپور توجہ دیں تو کوئی بھی فلم ہٹ ہوسکتی ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نئی آنیوالی اداکارائیں بھی بہت اچھا کام کررہی ہیں اور ان کو مزید سخت محنت اور لگن کیساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ لالی ووڈ فلم انڈسٹری کو 90 ء کی دہائی میں بننے والی ہٹ فلموں جیسی فلمیں میسر آسکیں۔

مزید :

تفریح -