مشال خان قتل کیس میں 57ملزمان پرفرد جرم عائد کردی گئی
ہری پور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سنٹرل جیل ہری پور میں مشال خان قتل کیس کی سماعت ہوئے جس میں57ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ایبٹ آباد انسداد دہشت گردی کے جج جسٹس فضل سبحان نے سنٹرل جیل ہری پور میں مشال خان قتل کیس کی سماعت کی۔جج نے مختصر سماعت کے بعد ہری پور جیل میں قید 57ملزمان پر فرد جرم عائد کردی اور کل سے روزانہ کی بنیادوں پر باقاعدہ کیس کی سماعت کا حکم دیا ۔کیس کی سماعت ہری پور جیل کے ہسپتال میں ہوئی جسے عارضی طور پر عدالت کا درجہ دیا گیا ۔واضح رہے کہ مشال خان کو مردان کی عبد الولی خان یونیورسٹی میں طلبا نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا تھا۔
مزید خبریں:غیر قانونی بھرتیاں کرانے پر سابق وزیر اعظم پر فرد جرم عائد کر دی گئی