تانیہ قتل کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے لواحقین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا

تانیہ قتل کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے لواحقین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا
تانیہ قتل کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے لواحقین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ ہائی کورٹ نے تانیہ قتل کیس میں لواحقین کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ آئی جی سندھ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تفتیش کی نگرانی خود کریں۔ایس ایس پی جامشورو نے عدالت میں واقعے کی رپورٹ جمع کرادی جس کے مطابق قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دونوں ملزمان کو ریمانڈ کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت روانہ کیا جا چکا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تانیہ کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جبکہ معاملہ زیر تفتیش ہے،جلد قتل کی وجوہات سامنے آجائیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اے ایس پی سیہون کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا گیا ہے۔دوسری جانب تانیہ خاصخیلی کے اہلخانہ نے چیف جسٹس سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔سیہون کے گاوں جھانگارا میں 7 ستمبر کی شام ملزم خان محمد خانوانی نے گھر میں گھس کر تانیہ کو قتل کردیا تھا۔لڑکی کے والد غلام قادر کے مطابق ملزم نے بیٹی کارشتہ مانگا تھا اور انکار پر اس نے اہل خانہ کو زد و کوب کیا اور لڑکی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی تاہم لڑکی نے مزاحمت کی تو ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
مزید خبریں :”واجد ضیا نے بطور ڈی جی حج جو گل کھلائے ان پر۔۔۔“رانا ثنا اللہ نے پاناما کیس جے آئی ٹی کے سربراہ پر اب تک کا سب سے بڑا الزام لگا دیا اور ساتھ ہی ایسا مطالبہ کردیا کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

مزید :

کراچی -