وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تبادلہ خیال
وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے خصوصی ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں کے درمیان پارٹی معاملات اور ملک کی تازہ سیاسی صورت حال پر خصوصی گفتگو کی گئی۔

مجھے روہنگیا بحران سے نمٹنے پر بین الاقوامی جانچ پڑتال کا کوئی ڈر نہیں ہے: آنگ سان سوچی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لئے خصوصی طور پر پنجاب ہاﺅس پہنچے جہاں دونوں رہنماﺅں کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پارٹی کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جبکہ شہباز شریف نے چوہدری نثار کے بیانات اور ان کے خدشات کے حوالے سے ان سے گفتگو کی ۔وزیر اعلیٰ نے ان کے خدشات دور کرنے کے لئے انہیں اعتماد میں بھی لینے کی کوشش کی اور انہیں پارٹی انتخابات اور این اے 120کے ضمنی انتخاب کے بعد کی سیاسی صورت حال پر بھی بریفنگ دی ۔

مزید :

قومی -