پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں نہیں :احسن اقبال

پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں ...
پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں نہیں :احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں نہیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے سے ایک روز قبل چوہدری نثار نے پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ملک کو خطرے کا سامناہے اور اس سے متعلق صرف چارلوگوں کو معلوم ہے تاہم اسی حوالے سے احسن اقبال نے سینیٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سب سے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قومی سلامتی کمیٹی ہے ،اور اس کا باقاعدگی سے اجلاس ہوتاہے ،پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں نہیں ہیں اور نہ ہی کوئی چار رکنی فورم ہے جہاں اس طرح کے خطرات کی بات کی جاتی ہو ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -