شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کو ’’شیطانی ‘‘عمل قراردیدیا
پیانگ یانگ(آن لائن) شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی جانب سے عائد مزید پابندیوں کو دشمن کا غیر اخلاقی، غیر انسانی اور شیطانی عمل قرار دیدیا ہے۔ پیانگ یانگ پر جتنی زیادہ پابندیاں عائد کی جائیں گی اور جتنا زیادہ بیرونی دباؤ بڑھایا جائے گا، ہمارا جوہری پروگرام اتنی ہی تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔
بڑے اسلامی ملک کا وہ علاقہ جہاں لڑکیوں کی شادی زبردستی ان کے اپنے باپ سے کروا دی جاتی ہے، لیکن کیوں؟ تفصیلات جان کر ہی انسان کو شرم آجائے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک سخت بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کی جانب سے شمالی کوریا پر پابندیوں اور دباؤ میں اضافے سے صرف یہ ہو گا کہ ہم اپنے ایٹمی پروگرام کی تکمیل کی جانب کا سفر زیادہ تیزی سے طے کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 11 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جانب سے عائد کی گئی پابندیوں کا مقصد 'شمالی کوریا کی عوام، نظام اور حکومت کو ختم کرنا ہے۔شمالی کوریا پر لگائی گئی پابندیوں پر چند ناقدین تنقید کرتے ہیں۔ ناقدین پابندیوں کے اثر پر سوال اٹھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ان پابندیوں کا فائدہ کیا ہے جب شمالی کوریا عالمی سطح پر تجارت کر سکتا ہے۔