ڈینگی بخار سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا،اموات کی تعداد 28تک پہنچ گئی، ڈینگی رسپانس یونٹ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس پر تا حال قا بو نہ پا یا جا سکا، ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے مزید ایک شخص انتقال کر گیا، اب تک مہلک بیماری سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 28ہو گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور چوہدری نثار کی ملاقات ، پارٹی امور پر تبادلہ خیال
ڈینگی رسپانس یونٹ کی تفصیلات کے مطابق ڈینگی بخار سے مزید338افراد بیمار ہو گئے ہیں،110مریض ہسپتالوں میں داخل کر لیے گئے ہیں، جبکہ ہسپتالوں سے115افرادصحت یاب ہوکرفارغ کردیےگئے ہیں۔خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں 1852 افرادکے ٹیسٹ کیے گئے، 362 مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔