بیگم کلثوم نواز کو وزیراعظم یا پارٹی صدر نہیں بنا یا جا رہا:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے وزیراعظم یا پارٹی صدر بننے کی باتیں سب قیاس آرائیاں ہیں ،وہ جیسے ہی ملک میں واپس آئی گیں تو قومی اسمبلی کی رکن کی طرح اپنا کام کریں گی۔
پاکستان کو ایسے کوئی خطرات نہیں جو کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے علم میں نہیں :احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرمملکت اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا نمائندوں سے درخواست ہے بغیرتصدیق کوئی خبر شائع یا نشر نہ کریں،اس سے نقصان زیادہ تو نہیں ہوتا لیکن ہوتا ضرور ہے ،میں آپ کی ترجمان ہو ں ہمیں مل کرکام کرنے کا کام چاہیے ،حکومت کواس وقت میں ڈسٹرب کرنیکی کوشش کی گئی جب بیرونی مسائل کاسامناہے۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزارت اطلاعات دو قوانین پر کام کررہی ہے،ایک قانون معلومات کی رسائی تک ،دوسرا صحافیوں کی سیکورٹی تک ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان کے جعلی آرڈیننس سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی ہے ،پی سی پی کے چیرمین نے جو کہا وہ ان کااپنا سروکار ہے ،انہوں نے ایسا کیوں کیا اس کے لیے کمیٹی کی رپورٹ آنے کا انتظار کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت قانون کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نیا قانون نہیں بنایا جاسکتا، جمہوری دور میں کوئی بھی قانون متعلقہ فریقین کواعتماد میں لیے بغیر نہیں بنایاجاتا، معلومات تک آسان رسائی سے متعلق بل کوقانونی شکل کے اقدامات زیر عمل ہیں۔
این اے 120میں کامیابی پر انہوں نے سب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ قوم نے ان لوگوں کو مسترد کیا جو خود کہ رہے ہیں کہ انہوں حکومت کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔