’اگر آپ زندہ ر ہنا چاہتی ہو تو پیچھے مڑ کر نہ دیکھنا، 2پستولوں کا رُخ تمہاری طرف ہے، چپ چاپ اپنا بیگ ہمیں دے دو‘ ٹرین میں بیٹھی خاتون کو پیچھے بیٹھے ڈاکو کا پیغام لیکن آگے سے لڑکی نے ایسا کام کردیا کہ چور دُم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہوگئے
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرین میں بیٹھی ایک خاتون کو پیچھے بیٹھے ڈاکوﺅں نے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے بیگ حوالے کرنے کو کہا جس پر خاتون نے ایسا حیران کن کام کر دیا کہ ڈاکو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ کی 32سالہ جولی ڈریگلینڈ نامی یہ خاتون ٹرین کے ذریعے ریاست کے شہر ڈیلے سے ڈبلن جا رہی تھی۔ راستے میں پیچھے بیٹھے ڈاکوﺅں نے اس کی جھولی میں ایک پرچی پھینکی جس پر لکھا تھا کہ ”2پستولوں کا رخ تمہاری طرف ہے۔ اگر تم زندگی چاہتی ہو تو پیچھے مڑ کر مت دیکھنا اور چپ چاپ اپنا بیگ اور فون ہمارے حوالے کر دو۔“
’یہ آدمی ہمارے گھر پر آکر پچھلے 9 سال سے مسلسل میرا ریپ کررہا ہے لیکن ماں نے آپ کو بتانے سے منع کیا تھا کیونکہ۔۔۔‘ 24 سالہ نوجوان لڑکی نے اچانک اپنے باپ سے ایسی بات کہہ دی کہ زندگی کا سب سے زوردار جھٹکا دے دیا، کبھی سوچ نہ سکتا تھا کہ اس کی اپنی بیوی ہی۔۔۔
خاتون نے جیسے ہی یہ دھمکی آمیز پرچی کی تحریر پڑھی تو اس نے ایک طرح کا دورہ پڑنے کا ڈرامہ شروع کر دیا۔ وہ سیٹ کے ایک طرف گر کر کپکپانے اور رونے لگی۔ اس نے آنکھیں بند کر رکھی تھیں اور پوری قوت سے رو رہی تھی تاکہ دوسرے لوگ اس کی طرف متوجہ ہوں۔یہ صورتحال دیکھ کر اس کے پیچھے بیٹھے چور وہاں سے دم دبا کر بھاگ نکلے۔ جولی کا کہنا تھا کہ ”میں نے ٹی وی شو ’لاءاینڈ آرڈر‘ میں ایسا ایک سین دیکھا تھا جس میں ایک خاتون اس طریقے سے چوروں سے بچتی ہے۔ جب انہوں نے میری گود میں پرچی پھینکی تو مجھے ڈرامے کا وہ سین یاد آ گیا اور میں نے اس پر عمل کر ڈالا جس نے مجھے ڈاکوﺅں سے بچا لیا۔“رپورٹ کے مطابق جولی نے واقعہ پولیس کو رپورٹ کیا جس نے دیگر مسافروں سے اس کے پیچھے بیٹھے دو افراد کا حلیہ پوچھ کر ٹرین کے اندر اور اگلے سٹیشن پر ملزموں کی تلاش کی لیکن وہ نہ مل سکے۔ اب پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لے رہی ہے۔