یمنی فوج کی ابین میں کارروائی، 2 القاعدہ کمانڈر ہلاک

یمنی فوج کی ابین میں کارروائی، 2 القاعدہ کمانڈر ہلاک
یمنی فوج کی ابین میں کارروائی، 2 القاعدہ کمانڈر ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعاء(این این آئی)عرب اتحادی فوج کی حمایت یافتہ یمن کی آئینی فوج نے ملک کے جنوبی علاقے ابین میں شدت پسند گروپ القاعدہ کے خلاف آپریشن میں تنظیم کے2 مقامی امراء کو ہلاک کردیا ہے۔

بانی فیس بک کا بیٹی کے نام کے لئے چینی صدر سے مشورہ ،شی چن پنگ کا انکار
عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کا کہنا تھا کہ الوضیع ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے آل شمیل سے ایک ویران اور کچے مکان سے القاعدہ کے مقامی امیر کمانڈر الخضر علی باصریع المعروف ابو العباس کی لاش ملی، کمانڈر ابو العباس کو ابین میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ایک کارروائی میں ہلاک کیا گیا تھا۔مقامی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مقتول القاعدہ جنگجو کی لاش اس کے ورثاء کے حوالے کردی جنہوں نے اسے اس کے آبائی علاقے الکورہ میں دفن کردیا۔واضح رہے کہ کمانڈر باصریع کو وسطی ابین کے علاقوں میں القاعدہ کا اہم کمانڈر اور تنظیم کا شرعی مفتی قرار دیا جاتا تھا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ ابین گورنری کے لودر ڈاریکٹوریٹ میں الحضن کے مقام پر فورسز نے القاعدہ کے مقامی امیرمحمد صالح العوسجی کو اس کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران ہلاک کیا ہے۔ فورسز نے دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی ایک گھر میں موجودگی کی اطلاع پر اس مکان کا گھیراؤ کیا جس کے بعد مکان میں موجود شدت پسند اور فورسز میں فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوااور فائرنگ کے تبادلے میں القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کردیا گیا۔