فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ، ملک بھر میں خطبات جمعہ کا نصاب تیار کیا جارہا ہے: احسن اقبال

فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ، ملک بھر میں خطبات جمعہ کا نصاب تیار کیا جارہا ہے: ...
فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ، ملک بھر میں خطبات جمعہ کا نصاب تیار کیا جارہا ہے: احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے۔ ملک بھر کی مساجد میں جمعے کے خطبات کا نصاب بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو عملی زندگی سے متعلق موضوعات پر آگاہی فراہم کی جائے۔

آرمی چیف کاایبٹ آبادکادورہ،5ویں آرمی چیف ینگ سولجرزانٹرسنٹرل کمبیٹ چیمپئن شپ کامعائنہ:آئی ایس پی آر
وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے ملک بھر میں خطبات جمعہ کے لئے نصاب ترتیب دینے کا اعلان کیا ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا مذہبی شخصیات سے اس بارے میں مشاورت کی گئی ہے یا نہیں اور اس منصوبے کا کتنا کام مکمل ہوچکا ہے ۔  نوجوانوں کی انتہا پسندانہ مواد تک رسائی کے سدباب اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیے کی تشکیل کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کے اختلافات کو برداشت کرنے کی روش کو ترویج دینے کے لیے نوجوانوں کو تربیت دی جائے۔یونیورسٹیوں میں طالب علموں کو خیالات کا اظہار کرنے کے مواقع حاصل ہونے چاہئیں اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اس بارے میں موثر کردار ادا کریں۔

مزید :

قومی -